شیر افضل پی اے سی ہوں گے یا نہیں؟ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بتا دیا

شیر افضل پی اے سی ہوں گے یا نہیں؟ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بتا دیا

شیر افضل پی اے سی ہوں گے یا نہیں؟ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بتا دیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے کوئی نام فائنل نہیں کیا گیا۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ معاملے پر مشاورت نہیں کرنے دی جا رہی، مشاورت آج مکمل ہو جائے گی۔ افضل کو چیئرمین پی اے سی بنانے یا نہ بنانے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی اے سی چیئرمین شپ پر مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ فی الحال پی اے سی کے لیے کوئی نام فائنل نہیں ہوا، کل تک نام فائنل کر لیں گے۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ کسی کو نامزد کریں جسے پارٹی قیادت قبول نہ کرے پارٹی کے اندر کیا چل رہا ہے؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ ہم نے شیر افضل مروت کا نام دیا تھا لیکن ہم ابھی تک مشاورت کر رہے ہیں۔