وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون کا دورہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون کا دورہ، پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کا رش۔ رشوت کا بازار گرم۔ایجنٹ مافیا کا راج۔ شہری رل گئے شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت بھی دکھائے پاسپورٹ آفس کا گیٹ کراس کرنے پر بھی ''ٹیکس''
ٹوکن مشین بھی خراب۔ڈائریکٹر و اسٹنٹ ڈائریکٹر کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پاسپورٹ آفس کے حالات دیکھ کر برہم
محسن نقوی کا کھنا تھا کھ عملے کی ملی بھگت کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ڈائریکٹر فوری طور پر تبدیل۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر بھی تبدیل اور فوری طور پر محکمانہ کارروائی کا حکم
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس میں موجود شہریوں سے ملاقات کی ۔ مسائل پوچھے
بزرگ شہریوں نے بھی شکایات کے انبار لگا دئیے
پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں۔ شہریوں کی شکایات
پیسے دیں تو پاسپورٹ کو پہیے لگ جاتے ہیں۔ شہریوں کی شکایات
گارڈ سے لیکر ہر کوئی پیسے مانگتا ہے ۔ شہریوں کی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گفتگو
ڈائریکٹر صاحب یہ کیا ہو رہا ہے۔ ہر کوئی ایجنٹ اور عملے کی جانب سے پیسے لینے کی شکایت کر رہا ہے۔ محسن نقوی
آپ کے لئے آیا ہوں۔ شکایات کا ازالہ کروں گا۔ محسن نقوی
خود وزٹ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی
شہریوں کو سہولت دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی
آپ نے وزارت اعلی کے دور میں مثالی کام کیا۔ اب بھی آپ ہی اس دفتر کو ٹھیک کریں گے۔ شہریوں کی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گفتگو
0 تبصرے