پی ٹی آئی کے بانی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت منظور
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں پی ٹی آئی کے بانی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت نے کھلی عدالت میں مختصر زبانی خطاب میں کہا، پی ٹی آئی بانی کی ضمانت سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
عدالت نے پی ٹی آئی بانی کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، سائفر اور عدت کیس میں سزا معطل ہونے تک انہیں رہا نہیں کیا جا سکتا۔
0 تبصرے