میرے لئے باعثِ فخر و افتخار ہے کہ آج میں بردار ملک کے صدر، پاکستان کے ایک دیرینہ دوست، ہمدرد اور محسن کا استقبال کر رہا ہوں، سید مراد علی شاہ

میرے لئے باعثِ فخر و افتخار ہے کہ آج میں بردار ملک کے صدر، پاکستان کے ایک دیرینہ دوست، ہمدرد اور محسن کا استقبال کر رہا ہوں، سید مراد علی شاہ

میرے لئے باعثِ فخر و افتخار ہے کہ آج میں بردار ملک کے صدر، پاکستان کے ایک دیرینہ دوست، ہمدرد اور محسن کا استقبال کر رہا ہوں، سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی آمد پر وزیراعلیٰ ہائوس میں پروقار تقریب سے خطاب کرتے ھوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کھا کھ میرے لئے باعثِ فخر و افتخار ہے کہ آج میں بردار ملک کے صدر، پاکستان کے ایک دیرینہ دوست، ہمدرد اور محسن کا استقبال کر رہا ہوں، میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو سندھ کی عوام جانب سے خوش آمدید کہتا ہوں ، صدر محترم ابراہیم رئیسی اور ہمراہ وفد کا سندھ کے دارالحکومت شہر کراچی میں خیر مقدم کرتا ہوں، جناب عزت ماب صدر محترم ’’از ملاقات شما خوش بختم‘‘، وزیراعلیٰ سندھ کی فارسی میں الفاظ کی ادائیگی، پاکستان اور ایران کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں، ہمارے مابین مذہبی، علمی، تہذیبی اور اقتصادی روابط استوار ہیں اور وقت کے ساتھ گہرے ہوتے جا رہے ہیں، پاکستان اور ایران نے ایک دوسرے کا صدقِ دل و جاں سے ساتھ دیا ہے ، شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ایران کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دی، صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ایران کو ہمیشہ ایک قابلِ بھروسہ اور ندیم دوست تصور کیا ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاک ایران دوستی کی اہمیت و ضرورت کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری کی نظر میں خطے میں ترقی تب ہی ممکن ہے جب تمام ممالک مل کر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں، بلاول بھٹو زرداری نے بحیثیت وزیر خارجہ پاکستان اپنے ایران کے دورہ میں مل کر کام کرنے اور ہر سطح پر روابط کو بڑھانے پر زور دیا ، پاکستان اور ایران آج تاریخ کے ایک اہم دور سے گزر رہے ہیں جہاں بھائی چارے، مل کے آگے بڑھنے اور ایک دوسرے کی اعانت کرنا ضروری ہے، ہمیں مختلف مسائل درپیش ہیں جس میں دہشتگردی ، غیر قانونی تجارت، موسمی تبدیلی اور اسکے منفی اثرات، فلسطین اور کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم سرِفہرست ہیں، فلسطین اور کشمیر میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی ایک لمحہ فکریہ ہے، پاکستان کی نظر میں فلسطین اور کشمیر کے مسائل کا پر امن حل وقت کی اہم ضرورت ہے، مسلمانوں کو متحد ہو کر اس کڑے وقت میں اپنے فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دینا چاہئیے، پاکستان کا سخت اور اصولی موقف ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے اور فلسطینی عوام کو حق دیا جائے، کشمیری مظلوم عوام کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہونا ضروری ہے، ہم ایرانی قیادت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستانی موقف کی تائید کی ہے، یہ نہایت ضروری ہے کہ ہم دونوں ممالک کی عوام کے بیچ روابط کو بڑھا سکیں، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ سندھ ایران کے ساتھ تعلیمی، ثقافتی، سماجی اور اقتصادی روابط کو انتہای مقدم رکھتا ہے ، ہماری یہ کوشش ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے ایک سازگار ماحول پیدا کرسکیں، میں آپ کے توسط سے ایران میں موجود اپنے بھائیوں اور بہنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں ، سندھ میں سرمایہ کاری کے نادر مواقع موجود ہیں اور یہاں سرمایہ کاری کے لئے محفوظ اور پرکشش مقام ہے، میں پر امید ہوں کہ نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطے کی ترقی کے سفر کا آغاز سندھ کی سرزمین سے ہوگا، جناب رئیس عزیز ، قلب و ذهن پاکستانی ها همیشه به روی شما باز خواهد بود ‘‘، وزیراعلیٰ سندھ کی فارسی میں الفاظ کی ادائیگی