ایران کا اسرائیل پر براہ راست حملہ، ڈرون اور کروز میزائل داغے ديئے
کراچی (ویب ڈیسک) دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر 200 ڈرون اور کروز میزائل داغے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے، حملے میں اسرائیلی دفاعی ڈھانچے اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ایران نے اسرائیل کے 50 فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ایران کے اتحادی یمن، لبنان اور عراق بھی شامل ہیں اسرائیل پر مختلف اطراف سے حملہ کیا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اپنی سرزمین سے بغیر پائلٹ کے طیارے اسرائیل کی حدود میں بھیجے۔ صرف چند ایرانی میزائل اسرائیلی سرزمین پر گرے، جس سے فوجی اڈوں اور ڈھانچے کو معمولی نقصان پہنچا۔
اس کے علاوہ ایرانی حملوں کے جواب میں امریکہ اور اردن نے اسرائیل کی مدد سے ایرانی ڈرون مار گرائے۔
دوسری جانب یمن کے حوثیوں اور لبنان کی حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کی اطلاعات ہیں۔
یاد رہے کہ یکم اپریل کو اسرائیل کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر جوابی حملے کی وارننگ دی تھی۔
0 تبصرے