نوشین شاہ نے پاکستانی فلم ڈائریکٹر پر 35 لاکھ روپے ليکر بھاگ جانے کا الزام لگایا

نوشین شاہ نے پاکستانی فلم ڈائریکٹر پر 35 لاکھ روپے ليکر بھاگ جانے کا الزام لگایا

نوشین شاہ نے پاکستانی فلم ڈائریکٹر پر 35 لاکھ روپے ليکر بھاگ جانے کا الزام لگایا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ فلم ڈائریکٹر نبیل الرحمان لطفی نے ان سے 35 لاکھ روپے چرائے۔ نوشین شاہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان نشریات میں بطور مہمان نظر آئیں جہاں انہوں نے پاکستانی ہدایت کار نبیل الرحمان لطفی پر فراڈ کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستانی فلم ’’13‘‘ کے ہدایت کار نبیل الرحمان نے مجھے کرپٹو میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی کیا جس کے لیے انہوں نے مجھ سے 20 لاکھ روپے کی بھاری رقم لی، میں نے ان پر بھروسہ کیا اور انہیں 20 لاکھ روپے اور چند ایک پیسے دیے۔ اس کے بعد اس نے اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے مجھ سے 15 لاکھ روپے اضافی لیے۔ ان کے مطابق میں نے نبیل الرحمان کو دستاویزی ثبوت کے طور پر 35 لاکھ روپے دیے، کیونکہ میں نے ان پر بھروسہ کیا لیکن وہ مجھے دھوکہ دے کر میرے 35 لاکھ روپے لے کر بھاگ گیا۔ نوشین شاہ نے کہا کہ نبیل اور اس کا خاندان کئی مشہور شخصیات سے 6 کروڑ روپے کی خطیر رقم لے کر فرار ہیں، ان کے دونوں موبائل فون بند ہیں اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ کسی کی بات پر یقین نہ کریں اور اگر آپ کو کوئی رقم ادا کرنی ہے تو دستاویزات یقینی بنائیں، لگاتار مجھے نقصان ہوا، میں نہیں چاہتا کہ دوسروں کو تکلیف ہو۔