آج تاریخی قدم اٹھا لیا گیا، 44 سال بعد تاریخ درست ہو رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھٹو نے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کو تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 44 سال بعد تاریخ درست ہو رہی ہے۔
صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے۔
ان کے مطابق عدالت نے کہا کہ ہم ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے فیصلے دے رہے ہیں، آج تاریخی قدم اٹھایا گیا، 44 سال بعد تاریخ درست ہو رہی ہے، اس فیصلے سے ملک آگے بڑھے گا اور ترقی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھٹو کو پھانسی دینے کا فیصلہ مختصر تھا، جس سے لوگوں کا خیال تھا کہ انصاف ملنا مشکل ہو جائے گا، اب ہم تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔
پی پی پی چیئرمین نے ججز اور وکلا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے بعد امید ہے کہ نظام درست راستے پر چلنا شروع ہو جائے گا۔
0 تبصرے