مسترد جماعتیں دھرنوں کی بجائے اگلے الیکشن کا انتظار کریں، راؤقاسم
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جی ڈی اے،جے یوآئی،پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی دھرنے لگاکر اپناوقت ضائع نہ کریں بلکہ اگلے انتخابات کا انتظار کریں۔ دھرنوں کی سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے۔ یہ باتیں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماراؤ قاسم نے نوجوانوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کامینڈیٹ فارم 45پر مبنی ہے اور کسی کو اس مینڈیٹ پر اعتراض ہے تو الزامات کے بجائے دھاندلی کے ثبوت عدالتوں میں پیش کریں۔ ان کا کہناتھاکہ احتجاج کرنے والے عوام کی بے عزتی کررہے ہیں، جن جماعتوں کو عوام نے ردکیاہے وہ دھرنے لگاکر عوام کی بے عزتی نہ کریں۔ عوام کا بھاری مینڈیٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام پاکستان پیپلزپارٹی سے محبت کرتی ہے اورچاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی زنجیر اسی پارٹی کو ملک اورقوم کی نمائندگی کا حق ہے۔ پی پی پی کے دور میں سندھ نے بے حد ترقی کی ہے اور اب ایک مرتبہ پھر سندھ کی ترقی کی منازل طے کرے گا۔
0 تبصرے