وفاقی کابینہ نے 7 ارب 49 کروڑ روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 7 ارب 49 کروڑ روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 7 ارب 49 کروڑ روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی سٹور پر رمضان پیکج کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس نگراں وزیراعظم انورحق کی زیر صدارت ہوا، جس میں ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج کی منظوری دے دی گئی، یوٹیلیٹی سٹورز پر 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کا رمضان پیکج دیا جائے گا۔ رمضان ریلیف پیکج 4 مارچ سے شروع ہوگا، ٹارگٹڈ سبسڈیز کے ذریعے 19 بنیادی اشیاء پر رعایت دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ نے نگراں حکومت کی جانب سے مختلف اداروں کی تنظیم نو، غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور کاروبار کو آسان بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کابینہ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج میں تعاون پر ترک آرمڈ فورسز لیجن آف میرٹ ایوارڈ حاصل کرنے کی بھی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دے دی۔ نگراں وزیراعظم نے مختصر عرصے میں اپنی کابینہ اور حکام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہے ہیں، منتخب حکومت کو ایسی حکمت عملی دیں جو یقیناً عوام اور ملکی مفاد کے لیے سود مند ثابت ہو گی۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔