یہ درست نہیں ہے کہ بشری بی بی نے عدت پوری کرنے کے بعد نکاح کیا، خاور مانیکا
دوران عدت نکاح کیس سماعت, خاور مانیکا کے بیان پر بشری بی بی کے وکیل عثمان گل کی جرح یہ درست ہے کہ سابق پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے غیر شرعی تعلقات کا چشم دید گواہ نہیں
یہ درست ہے کہ فرح گوگی نے مجھے سے طلاق کی تاریخ تبدیل کرنے کا کہا، خاور مانیکا
کیا سابق چیرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے غیر شرعی تعلقات کے حوالے سے کوئی ثبوت عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، وکیل خاور مانیکا سے سوال
میرے ملازم نے اس حوالے بیان عدالت میں ریکارڈ کرایا ہے خاور مانیکا
آپ کے علم میں ہے، غیر شرعی تعلقات کا الزام لگایا جائے، تو اس کو کیسے ثابت کرنا ہے، خاور مانیکا سے سوال
یہ سوال غیر متعلقہ ہے، عدالت نے غیر شرعی تعلقات دفعات کو اس کیس سے ختم کردیا، جج قدرت اللہ کے ریمارکس
میں اور میری بیوی قرآن پر ہاتھ رکھ کر خلف کے لیے تیار ہیں، خاور مانیکا سے قرآن پر خلف لیا جائے، سابق چیرمین پی ٹی آئی
خاور مانیکا نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر خلف دینے کی پیشکش کو قبول کیا
خاور مانیکا اگر قرآن پر خلف دیتا ہے تو آپ کا جرح کا حق ختم ہوجائے گا، جج قدرت اللہ
خاور مانیکا پر جرح ضروری ہے، بانی پی ٹی آئی
اینٹی کرپشن کی حراست میں خاور مانیکا کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ ہوا، سابق چیرمین پی ٹی آئی
مجھے سے ایسے سوالات کررہے ہو جیسے ان پڑھ ہو، خاور مانیکا کا عثمان گل سے مکالمہ
عثمان گل غصے میں آگے اور کہا کہ میں تمھیں اٹھا کر باہر پھینک دوں گا تمیز سے پیش آو،
وکیل عثمان گل کی خاور مانیکا کو مکا مارنے کی کوشش دیگر وکلا نے بیچ بچاؤ کروایا
سابق چیرمین پی ٹی آئی ایکٹویسٹ بنے ہوئے ہیں، خاور مانیکا
جرح کرنا میرا حق ہے، وکیل عثمان گل
اگر آپ گواہ کو مکا مارنے کی کوشش کریں گے تو جرح کیسے چلے گی، جج
ہم محبت سے چل رہے ہیں، سختی پر مجبور نہ کریں، جج کی وکیل کو تنبیہہ
عدالت کی عثمان گل کو جرح جلد مکمل کرنے کی ہدایت
عدالت نہیں کہہ سکتی کے جرح 15 منٹ میں مکمل کریں، عثمان گل
اگر آپ نے غیر متعلقہ سوالات کا سلسلہ جاری رکھا تو جرح کا حق ختم کردوں گا، جج
جتنا وقت آپ کو جرح کے لیے دیا ہے اتنے میں 4 گواہوں پر جرح مکمل ہوسکتی تھی
یہ درست ہے کہ عمران خان عدم موجودگی میں میرے گھر آتے، اور ان دونوں کے غیر شرعی تعلقات تھے، خاور مانیکا
مجھے معلوم نہیں کہ غیر شرعی تعلقات پر ملک کا قانون کیا کہتا ہے، خاور مانیکا
یہ درست ہے کہ 2018 سے نومبر 2023 تک اس جرم سے متعلق کوئی شکایت درج نہیں کرائی، خاور مانیکا
یہ درست ہے کہ میں نے اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں رہا ہونے کے 10 دن بعد شکایت فائل کی
یہ درست نہیں ہے کہ میں نے شکایت اسٹیبلیشمینٹ کے کہنے پر فائل کی، خاور مانیکا
یہ درست نہیں ہے کہ بشری بی بی نے عدت پوری کرنے کے بعد نکاح کیا، خاور مانیکا
جرح کے دوران خاور مانیکا آبدیدہ ہوگے
وکیل صفائی عثمان گل کا عدالت سے بار بار خاور مانیکا کے آبدیدہ ہونے کو ریکاڈ پر لانے کی استدعا
عمران خان اور بشری بی بی کے نکاح کا علم ٹی وی پر خبروں سے ہوا
جرح کے دوران عمران خان اور خاور مانیکا میں تلخ جملوں کے بعد خاور مانیکا عدالت سے باہر چلے گے
0 تبصرے