پاکستان کو دھمکیاں دینے والے دہشت گرد عناصر افغانستان میں چھپے ہوئے ہیں، دفتر خارجہ

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے دہشت گرد عناصر افغانستان میں چھپے ہوئے ہیں، دفتر خارجہ

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے دہشت گرد عناصر افغانستان میں چھپے ہوئے ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد عناصر افغانستان میں چھپے ہوئے ہیں۔ محکمہ خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ ایران کے وزیر خارجہ نے 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کیا اور وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، آرمی چیف اور دیگر سے ملاقات کی۔ ترجمان نے کہا کہ ایران میں پاکستانی شہریوں کا قتل ایک غیر انسانی فعل ہے، پاکستان اور ایران نے اس کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کے قتل کے حوالے سے ہم ایران کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور امید ہے کہ ایران واقعے کی تحقیقات کے بعد پاکستان کو معلومات فراہم کرے گا۔ ممتاز زہرہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے سیکرٹری خارجہ نے پاکستانی شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارتی شہریوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دیے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، پاکستان ان ممالک سے رابطے میں ہے جہاں سے بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی جاری جارحیت پر گہری تشویش ہے جب کہ اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے فنڈنگ ​​روکنے کے فیصلے پر بھی تشویش ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے سائفر کیس کے فیصلے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔