الیکشن ملک کا اندرونی معاملہ ہے، شہریوں کو سیاست پر بات کرنے کا حق ہے، ترجمان خارجہ

الیکشن ملک کا اندرونی معاملہ ہے، شہریوں کو سیاست پر بات کرنے کا حق ہے، ترجمان خارجہ

الیکشن ملک کا اندرونی معاملہ ہے، شہریوں کو سیاست پر بات کرنے کا حق ہے، ترجمان خارجہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور ہم اپنی ذمہ داریاں پوری طرح نبھا رہے ہیں۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ ملک میں انتخابی عمل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو ملک کے سیاسی عمل پر بات کرنے کا حق ہے، ہم اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان رفاہ شہر میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، او آئی سی نے بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف خبردار کیا ہے اور پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد سمیت فلسطینیوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔