آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کے منصوبے کی منظوری دے دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزارت نجکاری اور وزارت خزانہ کے حکام سے مذاکرات کامیاب رہے ہیں جس میں آئی ایم ایف سے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے قرض کی ری شیڈولنگ پلان کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے قرضہ ری شیڈولنگ پلان کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی جب کہ نجکاری کمیشن اور وزارت خزانہ نے پی آئی اے کی نجکاری پلان کی منظوری دے دی ہے۔
0 تبصرے