پی ٹی آئی کا عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کو چیلنج کرنے کا اعلان
لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے سائبر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے بانی اور وائس چیئرمین کی سزاؤں کو مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رابطہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
0 تبصرے