نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن بھی نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں، عمران خان
بانی پی ٹی ائی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کھا کھ ہمیں ساڑھے تین سال تک سلیکٹڈ کہا گیا اس وقت جو چل رہا وہ سلیکشن سے بھی اگلا لیول ہے بانی پی ٹی ائی کا کھنا تھا کھ نواز شریف کے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے تمام کیسز ختم کر دیے گئے
الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں نواز شریف کے بیٹے نے 18 ارب روپے کا گھر بیچا یہ پیسے کہاں سے ائے یہ سرٹیفائیڈ منی لانڈرر ہیں
سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کی بانی پی ٹی ائی کو میڈیا سے بات کرنے سے روکنے کی کوشش
بانی پی ٹی ائی کا کھنا تھا کھ ہمیں بات کرنے کا پورا حق ہے یہ اوپن ٹرائل ہے۔ غلام بنایا جا رہا ہے یہ الیکشن ازادی کا الیکشن ہوگا جمہوریت کا مطلب ہی ازادی ہوتا ہے ہماری تمام تر جدوجہد قانون کی بالادستی کے لیے ہے یہ کبھی اس ملک میں قانون کی بالادستی نہیں قائم ہونے دیں گے سب کارکنان کو پیغام دیتا ہوں کہ اس اتوار سڑکوں پر نکلیں ۔
0 تبصرے