کراچی: غربت اور بے روزگاری سے تنگ شہری نے مبينا طور پر 3 بچوں اور بیوی کو قتل کر کے خودکشی کر لی
کراچی: غربت اور بے روزگاری سے تنگ شہری نے مبينا طور پر 3 بچوں اور بیوی کو قتل کر دیا اور پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔
احسن رضا رضوی نے اپنی اہلیہ ندا رضوی، دو بیٹوں جبرائیل، ميکائیل اور بیٹی ام ہانی کو مبينا قتل کرديا، علاقہ مکینوں کے مطابق متوفی نے خودکشی سے قبل ایک خط چھوڑا تھا۔
ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، انہوں نے بتایا کہ شہری احسن رضا رضوی گارمنٹس کا کاروبار کرتے تھے جس میں نقصان کے بعد وہ پریشان تھے۔
بچوں کی لاشوں پرتیزدھارآلےکےوارکےنشان موجودہیں،احسن رضانامی شخص کےفلیٹ سے ایک تحریری نوٹ بھی ملاہے،لکھےگئےنوٹ میں ایک لیپ ٹاپ کازکربھی کیاگیاہے،فلیٹ سے لیپ ٹاپ پولیس نےتحویل میں لےلیاہے،لاشیں تاحال فلیٹ میں موجودہیں،کرائم سین یونٹ عملہ شواہداکھٹےکررہاہے،
0 تبصرے