پاکستان کا ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلانے اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان

پاکستان کا ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلانے اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان

پاکستان کا ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلانے اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلانے اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان نے بلوچستان پر ایرانی حملے کے باعث اسلام آباد میں ایرانی سفیر کو واپس جانے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایران کا یہ قدم اقوام متحدہ کے چارٹر کے اہداف اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے، یہ غیر قانونی اقدام مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے اس قدم کا کوئی جواز نہیں، پاکستان ایسے غیر قانونی اقدامات کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، نتائج کی ذمہ داری پوری طرح ایران پر عائد ہوگی، ہم نے ایرانی حکومت کو یہ پیغام پہنچا دیا ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، ایرانی حکومت کو پاکستانی سفیر کو واپس بلانے کے لیے آگاہ کر دیا ہے۔

ترجمان خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تمام اعلیٰ سطح کے دورے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئندہ دنوں میں پاکستان اور ایران کے درمیان جاری یا طے شدہ دورے بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔