برٹنی سپیئرز نے میوزک انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
لاس ویگاس (ویب ڈیسک) پاپ سٹار گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے میوزک انڈسٹری کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ نے اپنے دسویں البم کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور جلد ہی وہ میوزک انڈسٹری میں واپسی کریں گی۔
برٹنی سپیئرز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح طور پر لکھا کہ وہ میوزک انڈسٹری میں کبھی واپس نہیں آئیں گی۔
گلوکارہ نے مزید انکشاف کیا کہ وہ صرف تفریح کے لیے موسیقی لکھتی ہیں اور گزشتہ دو سالوں میں وہ مختلف گلوکاروں کے لیے 20 گانے لکھ چکی ہیں۔
برٹنی سپیئرز نے اپنے والدین کے ساتھ جاری عدالتی کیس کے بعد 6 سال کے وقفے کے بعد اگست 2022 میں اپنا نیا البم ریلیز کیا۔
0 تبصرے