محترمہ بے نظیر بھٹو باصلاحیت و جرائتمند لیڈر تھیں، لیاقت بلوچ

محترمہ بے نظیر بھٹو باصلاحیت و جرائتمند لیڈر تھیں، لیاقت بلوچ

محترمہ بے نظیر بھٹو باصلاحیت و جرائتمند  لیڈر تھیں، لیاقت بلوچ

کراچی: نائب امیر جماعتِ اسلامی، قومی اسمبلی میں سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا کہ سابق وزیراعظم، سابق اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بےنظیر بھٹو کی شہادت المناک قتل اور بڑا قومی سانحہ تھا۔ مرحومہ کے ساتھ قومی اسمبلی، اپوزیشن اور قومی سیاسی محاذ پر کام کا موقع ملا۔ وہ باصلاحیت اور جراتمند لیڈر تھیں۔ یہ بڑا المیہ ہے کہ دیگر تمام حکومتوں سمیت پی پی پی کی حکومتیں بھی بےنظیر قتل کے سانحہ کو بےنقاب نہ کرسکیں۔ بےنظیر بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست کو تسلسل دیا لیکن بعد میں پی پی پی حکمرانی مفاداتی اور بدعنوانی کے سمندر میں غرق ہوگئی۔ لیاقت بلوچ نے تنظیمی و انتخابی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ قومی سیاست اور انتخابی عمل طویل مدت سے بڑی منصوبہ سازی کے ساتھ بےاصول، جذباتیت، مفادات اور بےسمت زہریلی پولرائزیشن کا شکار رکھی گئی ہے۔ نااہل، بےصلاحیت دو دھڑوں کو پوری حکمت سے قوم پر مسلط رکھا جاتا ہے۔ اب بھی اسٹیبلشمنٹ لاڈلہ اور متبادل لاڈلہ کا کھیل سلط کررہی ہے۔ انجام اِس کا بھی خراب ہی ہوگا۔ جماعتِ اسلامی ملک گیر انتخابی مہم میں ووٹرز کو اِن سازشوں کو شکست دینے کے لیے تیار کرے گی۔#