آج تک ٹیکس نہیں چھپایا، مجھے نااہل کیا گیا مجھے نا اہلی قبول ہے؛ شیخ رشید احمد
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر کھنا تھا کھ آدھے گھنٹے کے ہنگامی نوٹس پر قابل احترام آر او نے مجھے آج کمشنر آفس طلب کیا،
الزام لگا کہ مری ریسٹ ہاؤس ٹھہرا اور پیسے ادا نہیں کیئے، میں اج تک مری کے ریسٹ ہاوس میں ٹھہرا ہی نہیں ہوں، جو الزام لگا اس کے پیسے دینے کے لیئے تیار ہوں،
ایک زمین کے مچلکے کا الزام لگایا گیا کہ ڈکلیر نہیں کی، میری اپنی جو بھی زمین ہے میرے نام پر ہے ،سپریم کورٹ نے زمین کے کاغذات کے معاملے میں میرے حق میں فیصلہ دیا،
میرے اوپر ٹیکس چھپانے کا بھی الزام لگایا ، آج تک ٹیکس نہیں چھپایا، مجھے نااہل کیا گیا مجھے نا اہلی قبول ہے ،میرے لیئے اعزاز ہے ،میں اپیل کروں گا سپریم کورٹ تک جاوں گا،
میں کئی مرتبہ وزیر رہا 94 ہزار کی کرپشن کیوں کروں گا، کل اپیل کروں گا غیر ذمہ درانہ الزام واپس لیں ،میں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ تک جاوں گا، انشاءاللہ این اے 56 اور 57 سے قلم دوات ہی جیتے گی ،
0 تبصرے