ایم کیو ایم کے دو اہم سینئر رہنما انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

ایم کیو ایم کے دو اہم سینئر رہنما انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

ایم کیو ایم کے دو اہم سینئر رہنما انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

کراچی؛ ایم کیو ایم کے دو اہم سینئر رہنما انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے، سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کراچی والوں کی جماعت ہے، مل کر کراچی کی روشنیاں بحال کریں گے۔کراچی میں سرمایہ کاری ہوگی۔ ایم کیو ایم کے دو سینئر رہنماؤں انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون نے کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ آصف علی زرداری نے پارٹی پرچم لہرا کر دونوں رہنماؤں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چارٹر آف کراچی کے شہر کے مستقبل پر بڑے اثرات مرتب ہوں گے، پیپلز پارٹی کراچی والوں کی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے ساتھ مل کر شہر کی روشنیاں بحال کریں گے جنہیں امن کے دشمنوں اور نفرتوں کے سوداگروں نے چھین لیا تھا۔ آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کراچی کے شہریوں کے ووٹوں سے وفاق میں اقتدار حاصل کرنا اس بات کے مترادف ہوگا کہ کراچی والوں کی جماعت پہلی بار وفاق پر حکومت کرے گی۔ سابق صدر نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ دنیا بھر سے سرمایہ کاری کراچی آئے اور شہر دبئی جیسا معاشی مرکز بنے۔