ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت میں چائے بنانے پر میاں بیوی میں لڑائی ہو گئی جس میں شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ غازی آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں شوہر دھرم ویر اور اس کی بیوی سندری کے درمیان چائے پینے پر جھگڑا ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ منگل کی رات دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا اور دھرم ویر نے غصے میں آکر اپنی بیوی کے گلے پر تیز دھار آلے سے چار وار کئے۔
پولیس کے مطابق بیوی پر حملہ کرنے کے بعد دھرم ویر موقع سے فرار ہو گیا جبکہ بیٹے نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی اور شکایت درج کرائی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ جب پولیس پہنچی تو خاتون کی موت ہوچکی تھی، لاش کو تحویل میں لے کر چھاپے کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
0 تبصرے