انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

دبئی (ویب ڈیسک) انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے اذان اویس کی شاندار سنچری کی مدد سے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔
دبئی میں جاری اے سی سی انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے، ادرش سنگھ 62، ادے شرن 60 اور سچن دھس نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے محمد ذیشان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 جبکہ عامر حسین اور عبید شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف باآسانی 47 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اذان اویس کی شاندار سنچری اور کپتان سعد بیگ کی 66 رنز کی اننگز نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
اذان اویس نے 105 اور سعد بیگ نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دی تھی۔