جنرل باجوہ نے سب کچھ ڈونلڈ لو کے مشورے پر کیا، انہیں عدالت لے کر جاؤں گا، عمران خان
راولپنڈی (ویب ڈیسک) سائفر کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے سب کچھ ڈونلڈ لو کی ہدایت پر کیا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ وہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں کو سائفر کیس میں گواہ بنائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے کسی نے بات نہیں کی، میں لکھنے کو تیار ہوں کہ پی ٹی آئی الیکشن جیتے گی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے جس طرح سے پکڑا گیا وہ ایک پلان تھا، نواز شریف لندن پلان کے بعد پاکستان آئے، جیل میں رہنے میں کوئی حرج نہیں، جیل میں رہنا عبادت سمجھتا ہوں۔
خاور مانیکا کے الزامات کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے بشرہ بی بی کا چہرہ ان کی شادی کے دن دیکھا تھا، بچوں کو ماں کے خلاف بیانات دینے کا کہا جا رہا ہے۔
تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنماؤں کے حوالے سے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
0 تبصرے