پاکستان کو آگے لے جانے والے لیڈر کو پیچھے دھکیلنے والی بہت سی قوتیں ہیں: آصف علی زرداری
کوئٹہ (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بلوچستان کے عوام کو صوبے کا مالک بنائے گی، یہاں جو بھی گیس، پیٹرول اور معدنیات ہیں وہ عوام کی ہیں، اس پر کسی اور کا حق نہیں۔ .
پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے، لیکن بدقسمتی سے اسلام آباد اور دیگر صوبوں کو یہ دل نظر نہیں آتا۔لیکن ہمیں مرہم رکھنا ہے، پی پی کرے گی۔ اس جگہ کے لوگوں کو مالک بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول نے چھوٹی عمر میں وزیر خارجہ بن کر پاکستان کی عزت بلند کی، ہمیں بلاول کو سپورٹ کرنا ہے اور اس کی تربیت کرنی ہے، آپ بھی دیکھیں گے اور میں بھی دیکھوں گا، ہم پاکستان کی نئی تعریف کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول کو آج، کل اور مستقبل کا لیڈر بنایا جائے، بلاول کو نوجوانوں کا لیڈر بنایا جائے، لیڈر قوم چلاتے ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانے والے لیڈر کو پیچھے دھکیلنے والی بہت سی قوتیں ہیں، ہماری ایک ہی سوچ ہے کہ ہم نے پاکستان بنانا ہے، ہم دنیا کے نقشے پر ایک عظیم ملک بن کر ابھریں گے، دنیا بھی کہے گی۔ پاکستان ایک عظیم ملک ہے۔
0 تبصرے