کے پی کے میں آرمی آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، دھماکے میں ایک جوان شہید
راولپنڈی (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ بم پھٹنے سے ایک جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقے کلاچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غور یم میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے ایک جوان شہید ہوگیا، 26 سالہ سپاہی شاہ زیب کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
0 تبصرے