الیکشن مھم، بلاول بھٹو زرداری خود میدان میں اتریں گے

الیکشن مھم، بلاول بھٹو زرداری خود میدان میں اتریں گے

الیکشن مھم، بلاول بھٹو زرداری خود میدان میں اتریں گے

پشاور (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما امجد آفریدی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 16 نومبر سے خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے سلسلے میں 16 نومبر سے خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پشاور، ایبٹ آباد، نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے،
جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی کے باعث کنونشن ملتوی کیے گئے ہیں، بلاول دیر اور چترال میں بھی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، نئی پارٹی آئی ہے جس کی جیت کی امید ہے۔