سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کر رہا یے

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کر رہا یے
جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ کا حصہ ہیں
اٹارنی جنرل سمیت دیگر وکلاء روسٹرم پر آگئے
چیف جسٹس پاکستان کی اٹارنی جنرل کو گزشتہ سماعت کا حکمنامہ پڑھنے کی ہدایت
پہلے گزشتہ سماعت کا حکمنامہ دیکھ لیں، چیف جسٹس
اٹارنی جنرل نے گزشتہ سماعت کا حکمنامہ عدالت میں کیا ابصار عالم یہاں ہیں؟ چیف جسٹس
ہمیں بتایا گیا وہ راستے میں ہیں، اٹارنی جنرل
ابصار عالم نے وزرات دفاع کے ملازمین پر سنجیدہ الزام لگائے ہیں، چیف جسٹس
کیا اب بھی آپ نظرثانی درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں، چیف جسٹس
ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جا چُکی ہے، اٹارنی جنرل
ابصار عالم فیض آباد دھرنے کے وقت کیا تھے؟ چیف جسٹس
تب ابصار عالم چیئرمین پیمرا تھے، اٹارنی جنرل
بہتر ہو گا پہلے فیض آباد دھرنا ازخود نوٹس میں دی گئی ہدایات پڑھ دیں، چیف جسٹس کی اٹارنی جنرل کو ہدایت
اٹارنی جنرل فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ پڑھ کر سنا رہے ہیں
اگر ابصار عالم کے الزامات درست ہیں تو یہ معاملہ آپ سے متعلق ہیں، چیف جسٹس کا اٹارنی جنرل سے مکالمہ
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کب قائم ہوئی ہے؟ چیف جسٹس
کمیٹی 19 اکتوبر کو قائم کی گئی، اٹارنی جنرل
ابصار عالم کمرہ عدالت پہنچ گئے
وفاقی حکومت نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کب بنائی،چیف جسٹس پاکستان
19 اکتوبر کو وفاقی حکومت نے کمیٹی تشکیل دی،اٹارنی جنرل
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر رپورٹ دے گی،اٹارنی جنرل
ابھی تک کمیٹی نے کوئی کام نہیں کیا،چیف جسٹس پاکستان
26 اکتوبر کو کمیٹی اجلاس ہوچکا ہے،اٹارنی جنرل