گوادر: سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کا حملہ، 14 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 14 اہلکار شہید ہوگئے

گوادر: سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کا حملہ، 14 جوان شہید

راولپنڈی (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 14 اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کی دو گاڑیوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جو پسنی سے عمر کی طرف جارہی تھیں،
افسوسناک واقعے میں 14 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔