غزہ (ویب ڈیسک)غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران مزید 166 فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔
فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مزید 166 فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد 7 اکتوبر سے ہیل تک شہداء کی تعداد 9227 ہوگئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 271 شہداء میں 79 خواتین اور 76 بچے شامل ہیں۔
غزہ میں اب تک کل 2405 خواتین اور 3826 بچے شہید ہو چکے ہیں۔
فلسطینی وزارت کے مطابق 32,500 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
بیان کے مطابق 1200 بچے اب بھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ 7 اکتوبر سے ہیل تک اسرائیلی بمباری میں 136 طبی کارکن مارے گئے جب کہ 25 ایمبولینسیں تباہ ہوئیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کے اسپتالوں پر 126 اور طبی مراکز پر 50 حملے کیے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق رفح کراسنک سے بہت کم زخمیوں کو مصر منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کم از کم 800 شدید زخمیوں کو مصر منتقل کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ غزہ میں ہسپتال کا نظام یہاں پر ان کا علاج ممکن نہیں ہے۔
ترجمان کے مطابق غزہ کے واحد کینسر ہسپتال سے اب تک کینسر کے 12 مریض انتقال کر چکے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہم تمام فریقین اور عالمی برادری سے درخواست کرتے ہیں کہ طبی سامان اور ایندھن کی سپلائی کے لیے محفوظ راستہ فراہم کیا جائے جبکہ دوسرے ممالک سے رضاکارانہ طبی ٹیموں کو غزہ آنے کی اجازت دی جائے۔
0 تبصرے