کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق

عباسی شہید

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق

کراچی: صبح سویرے کراچی کے مختلف علاقوں شہید ملت روڈ ، منگھوپیر میانوالی کالونی اور فیڈرل بی ایریا گلشن شمیم میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق فیروز آباد تھانے کی حدود میں شہید ملت انڈر پاس میں فائرنگ سے 22. سالہ دانش نامی نوجوان جاں بحق ہوا ۔ عینی شاہدین کے مطابق مقتول کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کیا گیا ۔ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ۔ ادھر منگھوپیر کے علاقے میانوالی کالونی میں ربانی مسجد کے قریب گھر کے باہر سے 43 سالہ صفدر کی لاش ملی ۔ مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی ۔ ادھر فیڈرل بی ایریا میں گلشن شمیم میں سڑک سے 30 سالہ روبن مسیح کی تشدد زدہ لاش ملی ۔ مقتول کو تیز دھار آلہ سے وار کرکے قتل کیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات زاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ پولیس نے لاش قبضے میں کے کر پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کی ۔