پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 140 روپے تک کمی کی تجویز سامنے آگئی
کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 140 روپے تک کمی کی تجویز سامنے آگئی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حکومت کو پیٹرول کی قیمت میں 140 روپے کمی کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول 40 روپے کی بجائے 140 روپے سستا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، دعا ہے کہ مہنگائی ختم ہو۔
واضح رہے کہ نگراں حکومت نے 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔
ادھر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایات دی ہیں۔
0 تبصرے