ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسرائیل کو الٹی میٹم دے دیا
تہران (ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسرائیل کو الٹی میٹم دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے، اسرائیل صرف امریکا کی پشت پر کھڑا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک ہفتے کی جنگ نے بتا دیا ہے کہ اسرائیل یہ جنگ نہیں جیت سکتا، اگر ہم جنگ میں شریک ہوئے تو اسرائیل کے گھر تباہ ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی کئی صہیونی دیہات القسام کے قبضے میں ہیں، اگر اسرائیلیوں نے اپنا راستہ نہ بدلا تو مزاحمتی تحریکیں خطے کا نقشہ بدل دیں گی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیل کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے لیے آنے والے وقتوں میں حالات کو بہتر کرنے کا موقع ہے، ایسا نہ ہو کہ مزاحمتی تحریکیں اپنی حکمت عملی کو بڑھا کر خطے کا نقشہ بدل دیں۔
0 تبصرے