ایسے افراد کا کام دنیا بھر میں پہنچانا چاہتی ہوںجس سے پاکستانی فنون اور دستکاری کے ورثے کو فوقیت حاصل ہوسکے گی ،سلماز ریگی
ٹورنٹو(اسٹاف رپورٹر)میں آئیڈنٹیٹی پاکستان کے بانی سلماز ریگی اور عدنان حیدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ان کی پہلی ”ہنر مند“ نمائش اور آپ کی کارکردگی بہت شاندار ہے اور ہم آئندہ اس سے بڑی اور شاندار نمائش کا انعقاد کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار قونصلیٹ جنرل آف پاکستان ٹورنٹوخلیل احمد باجوہ نے آئیڈنٹیٹی پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو میں پہلی” ہنر مند“ نمائش عید میلا کے موقع پرافتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پاکستان سے آئے ہوئے لوگوں نے پاکستان قونصلیٹ ٹورنٹومیں عید میلا کاانعقاد کیا جس میں دستکاری اور ہاتھ سے بنے ہوئے خوبصورت ثقافتی چیزوں کی یہاں نمائش کی گئی ۔ ٹریڈ کمشنر التمش جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ”ہنر مند“ نمائش آئیڈنٹیٹی پاکستان کی بانی سلماز ریگی اور عدنان حیدر کی جانب سے اس نمائش پر انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور میں ان کی کارکردگی کو سراہتا ہوں۔ آئیڈنٹیٹی پاکستان کے بانی سلماز ریگی نے کہا کہ ہم آئیڈنٹیٹی پاکستان کے زریعے پاکستانی ثقافتی ہنر کو دنیا بھر میں پہنچانا چاہتے ہیںخاص طور پر ایسے افراد کا کام جو خود دنیا بھر میں نہیں جاسکتے اورمتوسط طبقے سے وابستہ ہیں ان کی دستکاری و کاریگری سے بنا ہو ا سامان جیسے پُتلی بنانے، چمڑے کے کام،کپڑوں پر کشیدہ کاری، مٹی کے برتن اور دیگر ہنر مندوں کی کاریگری سے بنائی گئی املاک کی نمائش کرکے ہم دنیا بھر میں پہنچانا چاہتے ہیں جس سے پاکستانی فنون اور دستکاری کے ورثے کو فوقیت حاصل ہوسکے گی۔ آج قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو میں پہلی ہنر مند نمائش کا انعقاد کیا اور آگے بھی کرتے رہیں گے اس موقع پر بانی آئیڈنٹیٹی پاکستان کی بانی سلماز ریگی اور عدنان حیدرنے ہنر مند“نمائش کے موقع پر پاکستانی فنون اور دستکاری کے ورثے کی عید میلاکے موقع پر فلم بھی دکھائی اور کینیڈا میں مقیم پاکستانیوںنے بھی اس نمائش میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔
0 تبصرے