عوام کے دلوں میں نواز شریف کی محبت کی تختی لگی ہے، مریم نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں یونین کونسلوں کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات,
مریم نواز شریف کی این اے 133 اور این اے 127 کی یونین کونسلوں کے چئیرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں سے مشاورت,
مریم نواز شریف کی یونین کونسلوں کے نمائندوں، کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں سے 21 اکتوبر کی تیاریوں پر گفتگو، انتظامات کا جائزہ لیا
مريم نواز کا کھنا تھا کھ عوام کے دلوں میں نواز شریف کی محبت کی تختی لگی ہے، پاکستان پر اللہ تعالیٰ کا کرم ہوتا ہے تو نوازشریف وزیراعظم بنتاہے،
اللہ تعالیٰ کے کرم اور عوام کے ووٹ سے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنے گا، جب سب کہتے ہیں کہ پاکستان ٹھیک نہیں ہو سکتا، نواز شریف ہر بار پاکستان ٹھیک کرکے دکھاتا ہے، اب بھی ایسا ہی ہوگا،۔
عوام کو ترقی کے منصوبے اور خوشحالی دینے والا معمار وطن نواز شریف واپس آ رہا ہے، نواز شریف قوم کو پھر مہنگائی سے نجات دلانے آ رہا ہے،
نواز شریف پھر قوم کو سستی روٹی، سستا آٹا،سستی چینی دلانے آ رہا ہے، نواز شریف پھر بھائی کو بھائی سے ملانے اور معاشرے میں پھیلی نفرتیں مٹانے آ رہا ہے،
نوازشریف کا ساتھ مہنگائی سے نجات کی ضمانت ہے، جبر کے طوفانوں میں نوازشریف کا ساتھ دینے والوں کو سلام کرتی ہوں،
ملاقات میں سابق اراکین قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک اور علی پرویز ملک کے علاوہ سابق ارکان صوبائی اسمبلی رمضان صدیق بھٹی، میاں محمد سلیم، چوہدری شہباز احمد اور خواجہ عمران نزیر کی بھی شرکت
0 تبصرے