ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر کیا
راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کے خلاف کارروائی سے پاکستان کو معاشی نقصان سے بچایا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر کیا۔
جنرل عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) چیف آف آرمی سٹاف نے لاہور کا دورہ کیا اور صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، جس میں پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی بھی شریک تھے۔
ملاقات میں آرمی چیف کو صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، بجلی، گیس چوری، ذخیرہ اندوزی اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جاری آپریشنز پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں فورم نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا بھی جائزہ لیا جبکہ فورم کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور گرین پنجاب کے اقدامات پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ محکمے غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف پوری قوت کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں۔
اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام متحد ہیں۔
0 تبصرے