پی ٹی آئی چیئرمین کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

عمران خان یا پارٹی کے سینکڑوں جیل میں بند ارکان کے بغیر شفاف انتخابات ہو سکتے ہیں

پی ٹی آئی چیئرمین کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

لندن (ویب ڈیسک) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان یا پارٹی کے سینکڑوں جیل میں بند ارکان کے بغیر شفاف انتخابات ہو سکتے ہیں۔ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے خارجہ امور کی ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے جن ارکان کو جیلوں میں ڈالا گیا وہ توڑ پھوڑ کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے، پی ٹی آئی میں ہزاروں لوگ جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں وہ الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ فوج سے قریبی تعلقات کا معاملہ سیاست کا حصہ ہے، اس پر توجہ نہیں دیں گے، فوج اور وفاقی حکومت کے درمیان تعلقات بہت ہموار، کھلے اور شفاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مسلسل سول ملٹری چیلنجز کا سامنا ہے جس سے انکار نہیں، سول ملٹری تعلقات کے چیلنجز کی مختلف وجوہات ہیں، کئی دہائیوں کے دوران سول اداروں کی کارکردگی خراب ہوئی ہے۔