ملک میں 12 ربیع الاول کے موقع پر 29 ستمبر کو عام تعطیل ہو گی
اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
ملک میں 12 ربیع الاول کے موقع پر 29 ستمبر کو عام تعطیل ہو گی، نگراں حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
وفاقی حکام نے 29 ستمبر بروز جمعہ کو تمام سرکاری ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ہر سال 12 ربیع الاول کو عام تعطیل ہوتی ہے۔
0 تبصرے