سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر زلاکت خان اور ديگر کے بروقت تعاون سے یہ ممکن بنایا۔ محمد بختیارخان
پشاور(رپورٽر) سینئیر صوبائ بیوروکریٹ سابقہ ڈپٹی کمشنر لکی مروت ڈی جی کلچر اینڈ ٹوارزم و ڈی جی پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا اور گریڈ 20کے افیسر محمد بختیارخان نے''مالیاتی ڈی سینٹرلائزیشن اور پبلک سروسز ڈیلیوری 7ویں این ایف سی ایوارڈ کے مضمرات'' کے عنوان سے یونیورسٹی اف پشاور سے پی ایچ ڈی اکنامکس تھیسس کا کامیاب دفاع کیا محمد بختیار خان کا کہنا تھا کہ سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر زلاکت خان کے بروقت تعاون، پروفیسر ڈاکٹر وسیم شاہد ملک کی تکنیکی رہنمائی اور پشاور یونیورسٹی کے شعبہ اقتصادیات کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نائلہ نذیر کی اخلاقی معاونت اور رہنمائی نے یہ ممکن بنایا۔کامیاب مقالے کا دفاع کرتے ہوئے کہ7ویں این ایف سی ایوار ڈ کی پبلک سروس ڈیلیوری پر کیا اثرات ہے جس پر انہوں نے مختلف مقامات سے ڈیٹا حاصل کیا تھااور ڈیٹا کی مختلف طریقوں سے تجزیہ کیا اور ان کے نتائج حاصل کئے جس کو منظم طریقے سے پیش کیا یہ نتائج مرکزی اورصوبائی حکومت کیلئے مستقبل میں منصوبہ بندی اور پالیساں بنانے کیلئے کردار ادا کریگی،مقالے کا دفاع کرتے ہوئے ڈاکٹر محمدبختیار خان نے کہا کہ اس قسم ریسرچ انتہائی ضروری ہے جس سے حکومتی پالیسوں کی نتائج،نقصانات اور فوائد واضح ہوجاتے ہیں جس پر حکومت مستقبل میں ایکشن لیتے ہیں،ترقی اور فائدے حاصل کئے جاتے ہیں جس سے عام لوگ فوائد حاصل کرتے ہیں اسلئے ایسے ریسرچ بہت مفید تھی جس سے اچھے نتائج اخذ کئے ہیں۔
0 تبصرے