عدالتوں میں سیاسی رابطے جھلکتے ہوں تو نظام انصاف کو آگے بڑھنا ہوگا ؛ کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی

ہم سپریم کورٹ اور چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر ایک عدالتی کمیشن بنایا جائے

عدالتوں میں سیاسی رابطے جھلکتے ہوں تو نظام انصاف کو آگے بڑھنا ہوگا ؛ کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی

کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے هوئے کها هئے که کسی نے اپنے ملک کی بقا سلامتی اور آزادی کے لیے یقین سے کہا تھا ہماری ملک کو کوئی خطرہ نہیں کسی نے کہا تھا ہمارے ملک کی عدالتیں آزاد ہیں کل ایک افسوناک سانحہ کا فیصلہ 12 سال کی تاخیر کے بعد سنایا گیا ایم کیو ایم کے دو کارکنان کو عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی ہم اپنے ان دونوں ساتھیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان دونوں ساتھیوں کو چھڑوانے کے لیے عدالتوں کے ساتھ ساتھ جہاں جانا پڑا جائیں گے ایک فیصلے کو رائے بنا کر کل فیصلہ سنایا گیا ہے شاید پاکستان میں اس ڈر سے غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن نہیں ہوتے خطرے میں اس وقت ملک ہوتا ہے جہاں فیصلوں سے انتقام کی بو آتی ہو ہمارے اجداد کا بنایا ہوا یہ ملک ہے اس کی بقا اور سلامتی کے لیے قربانیاں دیتے رہیں گے عدالتوں میں سیاسی رابطے جھلکتے ہوں تو نظام انصاف کو آگے بڑھنا ہوگا ہم سپریم کورٹ اور چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر ایک عدالتی کمیشن بنایا جائے اس سانحہ کی جے آئی ٹی بھی بنی ہے اور تحقیقاتی رپورٹ بھی بنی ہے ایک جے آئی ٹی میں اس سانحہ کو حادثہ قرار دیا گیا