کشمور کندھ کوٹ میں مغویوں کی بازیابی کے لیے رینجرز کی مدد سے آپریشن کا مطالبہ
کشمور کندھ کوٹ میں مغویوں کی بازیابی کے لیے رینجرز کی مدد سے آپریشن کا مطالبہ
مغویوں کے ورثاءاور ضلع کشمور کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والے ہندو برادری کے رہنماؤں نے مغویوں کی بازیابی کے لیے رینجرز کی مدد سے آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر قانون عمر سومرو نے کندھ کوٹ میں مغویوں کے ورثاء اور ہندو برادری کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔
ہندو برادری کے رہنماؤں نے صوبائی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں بدامنی کے باعث ہندو خاندان بھارت ہجرت کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر عمر سومرو نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی قابل افسوس ہے، میں نے آئی جی سندھ سے کہا ہے کہ بدامنی کے خاتمے کے لیے نئی کوششیں کریں، قیام امن کے لیے رینجرز کی خدمات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
0 تبصرے