بلاول اور پیپلز پارٹی کو اپنی 15 سالہ بدترین کارکردگی اور کرپشن کا حساب دینا ہو گا: سید زین شاہ

سندھ کے عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کرے

بلاول اور پیپلز پارٹی کو اپنی 15 سالہ بدترین کارکردگی اور کرپشن  کا حساب دینا ہو گا: سید زین شاہ

کراچی () سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے کہا کہ بلاول زرداری اور پیپلز پارٹی کو اپنی 15 سالہ بدترین کارکردگی اور کرپشن کا حساب دینا ہو گا، سندھ کے عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کرے، اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری اور ان کی کابینہ اپنے دورہ سندھ کے دوران اپنی پندرہ سالہ کارکردگی کے بارے میں بتائیں، بلاول زرداری نوجوان قیادت کا راگ الاپ رہا ہے ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ نوجوان قیادت آپنی 15 سالہ حکومت میں سندھ کا کوئی ایسا شہر بتائیں جس کو ماڈل سٹی بنایا گیا ہو، انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری اور اس کی کابینہ کے سندھ کے دورے سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ابھی بھی سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، ٹھٹھہ سے لے کر حیدرآباد تک سندھ کے مختلف اضلاع میں میونسپل کمیٹیوں، ٹاؤن کمیٹیوں، یونین کونسل سمیت بلدیات کا تمام اسٹاف پیپلز پارٹی کے بینر، پینا فلیکس اور جھنڈے لگاتا ہوا نظر آرہا ہے، سید زین شاہ نے کہا کہ پولیس پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو وہی پروٹوکول دے رہے ہیں جو انہیں اقتدار میں دیا گیا تھا کیونکہ ہر ضلع میں ایس ایچ اوز، ڈی ایس پیز سمیت محکمہ پولیس کے تمام افسران سمیت محکمہ ریونیو کے افسران بشمول مختار کار، تحصیل دار اور دیگر تمام سرکاری ملازمین بیوروکریسی کی صورت میں پیپلز پارٹی کی باقیات کے طور پر موجود ہیں جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کو ہر جگہ پر سرکاری پروٹوکول اور سرکاری پٹرول مہیا کیا جا رہا ہے، نگراں حکومت اس معاملے کا سختی سے نوٹس لے، انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری کے دورے کے موقع پر عوام نہیں بلکہ پولیس، سرکاری ملازمین اور پیپلز پارٹی کی پندرہ سال حکومت میں حصہ پتی لینے والے کچھ جیالے موجود تھے اس کے علاؤہ سندھ کے کڑوروں لوگوں نے پیپلز پارٹی اور بلاول زرداری کو رد کر دیا ہے، نگراں حکومت ان تمام بیوروکریسی جس میں جس میں پولیس حکام، ریونیو حکام اور لوکل گورنمنٹ کے افسران جو سرکاری پٹرول اور سرکاری پیسے کے ذریعے پیپلز پارٹی کی قیادت کا استقبال کر رہے ہیں، ان پر نظر رکھے اور ایسے تمام سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا جائے تاکہ پیپلز پارٹی کا سندھ سے خوف و ہراس ختم ہو سکے اور عوام یہ محسوس نہ کریں کہ ابھی بھی سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت فوری طور پر نوٹس لے کر پیپلز پارٹی کے لئیے سرکاری وسائل استعمال کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت اقدامات کرے،بلاول زرداری اور پیپلز پارٹی کو سندھ میں پندرہ سالہ بیڈ گورننس کا جواب دینا ہوگا، الیکشن سے قبل احتساب کا عمل تیز کیا جئے، انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کی عوام سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ بدکردار اور کرپٹ پیپلز پارٹی کا احتساب کرے،