چہلم حضرت امام حسینؓ کے بعد بھی پولیس سیکیورٹی کے جملہ امور واقدامات کے تسلسل کو جاری رکھیگی
کراچی: آئی جی سندھ رفعت مختار نے سندھ کے تمام اضلاع میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر برآمد ہونیوالے مرکزی جلوسوں سمیت دیگر تمام انتظامات کو انتہائی بہترین حکمت عملی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے پرامن بنانے پر سندھ پولیس،اسپیشل برانچ،ٹیلی کمیونیکیشن پولیس سندھ و دیگر یونٹس کے افسران و جوانوں اور اسٹاف کو شاباش دی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کیساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کے لیئے کیئے جانیوالے اقدامات پر ٹریفک پولیس کی کارکردگی نہایت عمدہ اور لائق ستائش تھی۔
آئی جی سندھ نے چہلم کے دوران پاکستان رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کی جانب سے پولیس کی مکمل سپورٹ اور تعاون پر بھی انکا شکریہ ادا کیا اور تعریف کی ہے۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے بعد بھی پولیس سیکیورٹی کے جملہ امور واقدامات کے تسلسل کو جاری رکھیگی۔
0 تبصرے