سندھ میں ڈاکوؤں، قاتلوں، چوروں اور کرپٹ اہلکاروں کا راج قائم ہے
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 15 سال سے پیپلز پارٹی کی خراب حکمرانی کی وجہ سے سندھ میں ڈاکوؤں، قاتلوں، چوروں اور کرپٹ اہلکاروں کا راج قائم ہے۔ کشمور میں بدامنی کے خلاف ڈیرہ موہ کشمور کے شہریوں اور تاجروں کے دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مغوی ساگر کمار، ڈاکٹر منیر نائچ، مکھی جگدیش کمار اور معصوم جیدیپ کمار اور دیگر کو فوری بازیاب کرايا جائے۔
کراچی سے جاری بیان میں سید زین شاہ نے کہا کہ کشمور میں دھرنے کے شرکاء اپنے آئینی اور قانونی حقوق مانگ رہے ہیں، ڈاکوؤں کو تحفظ دینے کی بجائے قانونی راستہ اپنایا جائے، ریاست قانون کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے پرامن علاقوں کا امن کسی صورت خراب نہیں ہونے دیا جائے گا، سندھ کے حالات خراب کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں، سندھ کے عوام سرد پڑ چکے ہیں۔ آج ملک بھر کے عوام اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے کاروبار بند کرکے دھرنا دینے پر مجبور ہیں، دھرنے میں شریک افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
0 تبصرے