نگران وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئے ابھی تک عملی قدم نہیں اٹھایا، زین شاہ
کراچی: سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے جماعت اسلامی کی 2 ستمبر کو ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ سيد زين شاه کا کهنا تها که مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں، ناجائز اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی طرف 2 ستمبر کو ہڑتال کی کال کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نگران وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئے ابھی تک عملی قدم نہیں اٹھایا، نگران وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والا اجلاس فوٹو سیشن تک محدود تھا،
نگران حکومت بھی سابقہ حکومت کے نقشِ قدم پر چل رہی ہے،
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، عوام پر پیٹرول اور بجلی بم برسا دیے ہیں، عوام پہلے ہی بجلی کے بھاری بلوں کی ادائیگی سے پریشان ہیں کہ دوسری جانب ان پر پیٹرول بم گرا دیا گیا ہے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا،
لوگ بھوکے رہنے پر مجبور ہیں،
کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے,کرپٹ حکمرانوں کا کڑا احتساب کر کے لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے، واپڈا، ججوں، افسر شاہی، بیوروکریٹس کی مفت بجلی اور پیٹرول بند کیا جائے، بجلی کے بلوں میں تمام ظالمانہ ٹیکس ختم کیے جائیں، بجلی کی چوری ختم کر کے مربوط نظام بنایا جائے،
0 تبصرے