مہنگائی کوکنٹرول کرنے میں کمشنرکراچی سیمت انتظامیہ ناکام ہوچکی ہے: شریف میمن

کراچی کے شہریوں کےلئے دودھ اور پھلوں سمیت اشیاء خودرونوش خریدنا مشکل ہوگیا ہے

مہنگائی کوکنٹرول کرنے میں کمشنرکراچی سیمت انتظامیہ ناکام ہوچکی ہے: شریف میمن

کراچی(رپورٹر ) بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد کے چیر مین شریف میمن نے کہا کہ مہنگائی کوکنٹرول کرنے میں کمشنرکراچی سیمت انتظامیہ بری طرح ناکام ہوچکی ہے کراچی کے شہریوں کےلئے دودھ اور پھلوں سمیت اشیاء خودرونوش خریدنا مشکل ہوگیا ہے عوام کی بےبسی پر حکومت سندھ خاموش ہے بولٹن مارکیٹ تاجراتحاد ایسوسی ایشن کے چئیرمین شریف میمن نے مزید کہا کہ دو سال میں 84 روپے والا دودھ 230 روپے لیٹر پر پہنچا ہے کیا یہ سب مافیاز کا کمشنر کراچی کے ساتھ ملی بھگت کا نتیجہ ہے شریف میمن نے کہا کہ سبزیاں اور پھل فروخت ہورہے ہیں جس کی بڑی وجہ کمشنرکراچی اور ان کے افسران پرائسز لسٹوں پر سرکاری عملدرامد کرانے میں نہ کرانا ہے ۔کمشنر کراچی ۔ڈپٹی کمشنرز اسٹنٹ کمشنرز ایڈمنسٹرکراچی بند کمروں کے اجلاسوں میں ہدایات جاری کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کررہے ہیں عوام کس سے انصاف مانگےکمشنر کراچی حکومتی اقدامات خراب کرنے میں مصروف ہیں کمشنر کراچی مصنوعی مہنگائی کروا کر سندھ حکومت بدنام کرنے میں پیش پیش ہیں کمشنر کراچی نے سبزیاں ، اجناس ، گوشت مرغی ، چھوٹے گوشت سمیت ہر چیز مہنگی بیچنے کی چھوٹ دے رکھی ہے، شریف میمن نے کہا کہ کمشنر کراچی کو سندھ حکومت کے اقدامات پر عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے۔شریف میمن نے مزید کہنا تھا کہ مندرجہ بالا تمام تر اشیاء ایک عام آدمی کی روزمرہ زندگی میں بنیادی ضروریات کی حیثیت رکھتی ہیں ۔لیکن مہنگائی کے اس طوفان میں عام غریب تو ایک طرف تنخواہ دار طبقہ بھی شدید طریقے سے متاثر ہو رہا ہے۔ فوری ایسے نتیجہ خیز اقدامات کی ضرورت ہے جو عوام و خواص کی حقیقی بہبود کے لیے ہوں ورنہ اگر مصنوعی مہنگائی کم ہونے کے بجائے اسی طر ح بڑھتی رہی تو غریب ان رومالوں کو ڈھانٹا باندھ کے ڈاکو بنتے دیر نہیں لگائیں گے اور اسوقت سوائے پچھتاوے کے کچھ نہ ملے گااسلئے نگراں حکومت نےجس چیف سیکریٹری ودیگرسیکرٹریز اور آئی جی سند ھ تبدیل کیا اسی طرح کمشنر کراچی کو بھی تبدیل کرے اور کراچی میں ایسا کمشنر تعینات کرے جو عوام دوست ہو تا کہ حکومتی اقدامات کا ثمر عام آدمی تک پہنچ سکے اگر انتظامیہ من مانیاں کرتی رھے گی تو شہری مسائل سے دوچار رہیں گے