نئے آئی جی سندھ رفعت مختار نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ سے چیمبر میں ملاقات کی
کراچی (ویب ڈیسک) نئے آئی جی سندھ رفعت مختار نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ سے چیمبر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد آئی جی سندھ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ اس طرح کی ملاقاتیں ہوتی رہیں گی، امن و امان برقرار رکھنا میری اولین ترجیح ہے، ہم عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم ایک چیلنج ہے، اس مسئلے کو حل کریں گے، رانی پور واقعے کے تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
0 تبصرے