ایسے واقعات کا کوئی جواز نہیں، معاشرے میں ایسے عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں
راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی میں سالانہ انٹرن شپ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ واقعا افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے، ایسے واقعات کا کوئی جواز نہیں، معاشرے میں ایسے عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے خلاف عدم برداشت اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، مذہب، جنس اور ذات سے بالاتر ہو کر تمام شہری ایک دوسرے کے لیے برابر ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ .
انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں عوام میں پرتشدد رویے کو ہوا دینے اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ ملک میں افراتفری پھیلے۔
آرمی چیف نے ملکی ترقی میں نوجوانوں کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، وہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور امن میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
0 تبصرے