رضوانہ اچانک طبیعت بگڑگئی، اس کے اعضاء فیل ہونے لگتے ہیں۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے سول جج کی اہلیہ کے مبینہ تشدد سے زخمی ہونے والی لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔
لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج رضوانہ کی طبیعت آج صبح خراب ہونے پر میڈیکل بورڈ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
لاہور جنرل ہسپتال کے پرنسپل کے مطابق بچی کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہے جس کے باعث اسے سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔ بچی کو آئی سی یو میں آکسیجن پر رکھا جائے گا۔
پروفیسر الفرید ظفر کا مزید کہنا تھا کہ شدید تشدد کی وجہ سے لڑکی کو نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے، کبھی لڑکی کی حالت بہتر ہوتی ہے اور کبھی بگڑ جاتی ہے۔
0 تبصرے