شہریار آفریدی کو رہا کردیا تاہم پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا۔
راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو رہا کردیا تاہم پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں شہریار آفریدی کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا۔
عدالت نے شہریار آفریدی کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا تاہم عدالت سے باہر نکلتے ہی انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی پولیس انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔
0 تبصرے